پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سہیل احمد کے بہنوئی انتقال کرگئے

جہلم: پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما و سماجی شخصیت چوہدری سہیل احمد کے بہنوئی کلیم الدین عرف شاہین رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نمازجنازہ کالا دیو میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، دوست احباب نے ان سے اظہا رتعزیت کیا ۔
کلیم الدین عرف شاہین مرحوم چوہدری توقیر احمد، چوہدری سہیل احمد کے بہنوئی، چوہدری مرتضیٰ، چوہدری ابوبکر کے والد محترم تھے۔