مون سون سیزن؛ بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 19

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے لہٰذا سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے، دفاتر کی چھتوں سمیت کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، دفاتر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تا کہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.