جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس، الیکشن شیڈول اور الیکشن کمیشن کی منظوری

0 13

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ماہانہ اجلاس میں الیکشن شیڈول و الیکشن کمیشن برائے سال 2021-22کی منظوری، صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر کوثر ناہید، راجہ طلعت محمود، چوہدری سہیل عزیز و دیگر ممبران نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں ایجنڈا کے مطابق الیکشن شیڈول و الیکشن کمیشن برائے سال 2021-22 کی منظوری کے لیے ایک انتہائی اہم اجلاس ہو ا جس کی صدارت عرفان لطیف قریشی صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کی۔

کارروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا، سیکرٹری جنرل نے پچھلی میٹنگ کی کارروائی اور جون کی مالیاتی رپورٹ پیش کی، اس کے بعد الیکشن شیڈول برائے سال 2021-22کی بریفنگ دی جیسے ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

ایگزیکٹو ممبر سے الیکشن کمیشن کے لیے ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے دو نام تجویز کیے اور ایک نام سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود نے تجویز کیا جن کی ہاؤس نے کژت رائے سے منظوری دے دی، الیکشن کمیشن کے ممبران میں ڈاکٹر شہراز اکبر، معین سعید بٹ اور امتیاز بیگ شامل ہیں۔

اجلا س میں سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود ، ایگزیکٹو ممبر و ممبر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر کوثر ناہید انور،ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز اور دیگر ایگزیکٹو ممبرز تنویر انور قریشی، جاوید اسلام، ماجد حسین، ہارون نواز، نوید طالب بٹ، عمران مجید جنجوعہ، نعیم اقبال چشتی، ذیشان ندیم، پرویز بٹ نے شرکت کی۔

اجلاس کی کارروائی میں اسامہ راشد ڈار، شیخ وقار احمد، محمد عمرپال اور ابرار الحق نے معاونت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.