جہلم اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا انعقاد

0 15

جہلم اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام آگاہی سیمینارکی مہمان خصوصی ڈی او راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر فوزیہ خورشید تھیں، گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرراٹھیا ں کی پرنسپل شازیہ ناز سیمینار کی آگنائزتھیں، سیمینار میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام اور ڈی او راولپنڈ ی اسپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید کی سرپرستی میں ہونے والے سیمینار کی میزبانی کے فرائض گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر جہلم راٹھیاں کی پرنسپل شازیہ ناز نے سرانجام دیئے جبکہ فوکل پرسن سجاد حسین ،ڈکٹر غلام مرتضیٰ ، چوہدری شریف یعقوب ،چوہدری ظہیر الٰہی ،چوہدری تاثیرمحمود،مرزا فراز ، مرزا جبار، سبنل عزیز اور مس مدثرہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔

ضلع بھر کی تحصیلوں کے اسپیشل سنٹر کے پرنسپل کے علاوہ سماجی شخصیات اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوئی، اس سیمینار کا مقصد اسپیشل بچوں کے داخلے میں اضافہ کے لیے معاشرے کے تمام افراد کی خدمات حاصل کرنا تھا اور اسپیشل ایجوکیشن کے متعلق آگاہی مقصد تھا۔

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر فوزیہ خورشید، مس زینت فاطمہ ،شاہد ڈار، سید عابد عباس ،ساجدہ پروین ،ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری سہیل عزیز شامل تھے۔

ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی سماجی شخصیات اسپیشل ایجوکیشن کے گراںقدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں جس کی مثال چوہدری فضل حسین کا کرڑوں روپے کی بلڈنگ بناکر روہتاس اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کو وہاں منتقل کرنا ہے، اسی طرح بچوں کے داخلہ میں بھی ہمارے مراکز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے جو لوگ اس سیمینار میں آئے ہیں انہیں اللہ اس نیک کام کے چنا ہے اس کا اجر عظیم ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.