عید الاضحیٰ کے آخری روز فیملیوں کی بڑی تعداد نے تفریح کی غرض سے پارکوں اور تاریخی مقامات کا رخ کیا

0 8

جہلم: عیدالاضحیٰ کے آخری روز فیملیوں کی بڑی تعداد نے تفریح کی غرض سے پارکوں اور تاریخی مقامات کا رخ کیا، فیملیوں کے ساتھ آنے والے بچے کھیل کود اور جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

عید الاضحی کے تیسرے اور آخری روز فیملیوں کی بڑی تعدادنے پارکوں اور تاریخی مقامات کی سیر کی جس کی وجہ سے ان مقامات پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، انتظامیہ کی جانب سے سختی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی اکثریت نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بجائے کوروناایس او پیز کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔

سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کی پابندی پر بھی عملدرآمد نہ کروایا جا سکا، فیملیوں کے ہمراہ آنے والے بچے کھیل کود اور جھولوںسے خوب لطف اندوزہوئے۔

فیملیوں کی اکثریت دوپہر کا کھانا اپنے ہمراہ لائے جو پارکوں میں اکٹھے بیٹھ کر کھاتے، گپ شپ کرتے نظرآئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.