تارکین وطن کے مسائل حل کرنے والی تنظیم دی گرینڈ اوورسیز کلب کی لنکاشائر برانچ کا اعلان کر دیا گیا

بلیک برن: تارکین وطن کے مسائل حل کرنے والی تنظیم دی گرینڈ اوورسیز کلب کی لنکاشائر برانچ کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ اعلان مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میںتنظیم کے چیئرمین سابق گورنر پنجاب محمد سرورنے کیا۔
سابق گورنر نے کہا کہ ہم اس ادارے کو مکمل طور پر غیر سیاسی رکھ کر چلا رہے ہیں اس پلیٹ فارم پر دنیا بھر کے پاکستانی تارکین وطن کو اکٹھاکیا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے لنکا شائر برانچ کے صدر چودھری سکندر نواز،جنرل سیکرٹری مظہرچودھری کے عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے تقرری کاسرٹیفکیٹ دیا۔
دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر چودھری محمد اسمعیٰل،نائب صدر چودھری طارق محمود،نائب صدر چودھری شکیل احمد،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک ابرار حسین،فنانس سیکرٹری چودھری طاہر سلطان اور میڈیا سیکرٹری مظفر سلہری کو تقرری کے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔