جہلم شہر کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان عیدالاضحیٰ کے تینوں دن شہر بھر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی کرتے رہے۔
انہوں نے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایم سی افسران و عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے، صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔