لٹریسی پروگرام ،جہلم جیل سے 90 سے زائد اسیران مختلف کلاسیز داخلے

جہلم: حکومت پنجاب کی طرف لٹریسی پروگرام شروع کیا گیا جس میں جہلم جیل سے 90 سے زائد اسیران پانچ مختلف کلاسیز میں حصہ لے رہے ہیں۔
آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن رانا عبدالرؤف کی ہدایت پر سپرٹنڈنٹ جہلم جیل آفتاب باجوہ نے خصوصی طور پر سٹریسی پروگرامز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر جیل کے اسیران اساتذہ کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپرٹنڈنٹ جیل آفتاب احمد باجوہ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل ملک مصطفی احمد ویلفیئر آفیسر واجد حسین اور ڈسٹرکٹ لٹریسی آفسیر میمونہ نے جیل میں تعلیم بالغہ کے اساتذہ کو تحائف اور انعامات سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کے کہا کہ تعلیم بالغہ لٹریسی پروگرام حکومت پنجاب کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے جس میں جیل میں موجود قیدی اساتذہ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر ان کو ماہانہ تنخواہیں دی جائیں گی اور تعلیم حاصل کرنے والوں کو معاشرے کا بہترین فرد بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ لٹریسی پروگرام میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے کثیر تعداد میں قیدی حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔