ڈپٹی کمشنر جہلم کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ریسکیو 1122 اسٹیشن کا اچانک دورہ

0 11

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کے ہمراہ ریسکیو 1122 اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے کنٹرول روم، کال مانیٹرنگ سافٹ ویئر، ایمرجنسی ڈسپیچ سسٹم، ریسکیو آلات سمیت گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام انتظامی امور، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور دستیاب سہولیات پر  پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 روزمرہ کی بنیاد پر عوام الناس کو ایمرجنسی کی صورت میں بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے، عید ہو یا کوئی بھی قومی تہوار ریسکیورز پورا سال عوام کو ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں سروسز فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوتے ہیں۔

انہوں نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.