ڈاکٹر شہزانہ امتیاز یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کی چیف کوآرڈینیٹر وومن (ونگ) منتخب

جہلم: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر بابر حسین سلہری نے انسانی خدمت کے اعزاز میں جہلم کی معروف شخصیت حاجی محمد عمران اسلم مغل کو یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس راولپنڈی ڈویژن کا صدر اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کو چیف کوارڈینیٹر وومن (ونگ) راولپنڈی ڈویژن منتخب کر کے نوٹیفکیشن اور کارڈ جاری کر دیئے۔
اس موقع پر ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان اور ضلع جہلم کی یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی پوری ٹیم کی طرف،سے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور حاجی عمران اسلم مغل کو ویلکم کیا اور مبارکباد پیش کی،اس کے ساتھ ساتھ جہلم کی عوام نے بھی دونوں شخصیات کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔