ایثار و قربانی کا جذبہ ہی سنت ابراہیمی ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0 19

جہلم: ایثار و قربانی کا جذبہ ہی سنت ابراہیمی ہے، اپنی نفسانی خواہشات اور انا کو قربان کرکے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہی اس کا اصل پیغام ہے، حضرت ابراہیم ؑنے جس طرح اپنے جگر گوشے حضرت اسماعیل کو قربان کیا تھا اسی طرح ہمیں بھی اپنی جان و مال اولاد کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے، عید قربان پر جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی خواہشات، احساسات، رویئے اور مزاج کی قربانی ہی عید کا اصل پیغام ہے۔ قربانی و حج کا اصل مقصود اللہ تعالی کی رضاو خوشنودی کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی موذی وباء کو شکست دے سکتے ہیں پاکستان کا ہر فرد عید کی نماز کے موقع پر کشمیریوں،وفلسطین سمیت عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کریں تاکہ مسلمان بھائیوں کو فتح و نصرت نصیب ہو ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.