جہلم میں نوسرباز بیوپاری نے لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کو کھال پر رنگ کر کے فروخت کر دیا

0 3

جہلم میں بیوپاری نے لمپی اسکن کا شکار جانور کی کھال کر رنگ کر کے فروخت کر دیا، جانور خریدنے والے کو اگلی صبح بیماری کا علم ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر عوام جذبہ ایمانی کے ساتھ قربانی کیلئے جانور خرید رہے ہیں اور بیوپاری عوام کے اس جذبے کا فائدہ اٹھا کر خریداروں کو چونا لگا رہے ہیں۔

حالیہ واقعہ جہلم میں خریدار کو لمپی اسکن کا شکار جانور فروخت کرنے کا سامنے آیا ہے، لمپی اسکن وائرس میں مبتلا جانور کو گزشتہ رات کو خریدا گیا جس کو مالک نے رات کے اندھیرے میں جانور کی کھال پر رنگ کر کے فروخت کر دیا۔

جانور خریدنے والے مالک کو اگلی صبح جانور کی بیماری کا علم ہوا تو متاثرہ شخص شہریوں کا ڈپٹی کمشنر کامران خان اور محکمہ لائیو اسٹاک سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متاثرہ شخص نے محکمہ لائیو اسٹاک سے رابطہ کیا تاہم محکمہ لائیو اسٹاف کے عملے کی جانب سے دی جانے والی میڈیسن سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.