فواد چوہدری کی خصوصی کاوشوں سے سابق وزیراعظم نے ضلع جہلم میں میگا پراجیکٹس کیلئے ریکارڈ فنڈز دیئے۔ معززین علاقہ بائی دیس

0 12

جہلم: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی خصوصی کاوشوں سے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ضلع جہلم میں میگا پراجیکٹس کیلئے ریکارڈ فنڈز دیئے۔

ان خیالات کا اظہار علاقہ بائی دیس کے اجلاس میں معززین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ للِہ سے جہلم ڈبل روڈ منصوبےپر تیزی سے کام جاری تھا اور پچھلے مالی سال میں ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ایف ڈبلیو او نے بیس ورک مکمل کیا اور اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو اس مالی سال چھ ارب کا کام ہونا تھا، ن لیگ کی نااہل حکومت نے اقتدار پر قابض ہوتے ہی عوامی فلاح کے اس منصوبے کو روکنے کی ہر ممکن کوششیں شروع کردیں۔

اجلاس میں ملک یاسین ،ملک مشتاق،راجہ غلام عباس، پیر ارشد ، محمد شہزاد ،ملک عادل ،چوہدری کرامت ، اخلاق شاہ، امتیاز شاہ، ملک عمران مانی ،ملک منظور، چوہدری غلام حسین، ماسٹر جاوید ،بابا کرامت، محمد یاسین ،راجہ شرافت ،عظمت شاہ ،یعقوب شاہ , فوجی اشفاق گجر، راجہ اعجاز ظفر، محمد اکرم کللہ محمد حسین، احمد رشید سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

معززین کے اجلاس میں ن لیگ کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے جلد احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.