عید الاضحیٰ پر گرانفروشی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رہینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر گرانفروشی سے سختی سے نمٹا جائے گا، سبزی فروش اور دیگر دکاندار گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں مصالحہ جات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیاز، ادرک، ہری مرچ اور ٹماٹر کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، کریانہ سٹور مالکان اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عیدالاضحیٰ پر گراں فروشی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گراں فروشی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔