موٹروے پولیس این فائیو نارتھ II کے شہدا ہمارے محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ سجاد حسین بھٹی

0 10

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ II کے شہدا ہمارے محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے شہداء کے خاندانوں میں عید گفٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سڑک پر سفر کرنے والے شہریوں کو بھی عید گفٹ دیے گئے ، سڑکوں پر سفر کرنے والے معزز شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس این فائیو نارتھ II جہلم نے انسپکٹر جنرل خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم کے شہداء کی فیملیز کو عید گفٹ تقسیم کیے۔

سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ II جہلم سجاد حسین بھٹی نے ان کو یقین دلایا کہ ان کی ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ مزید برآں عید کے حوالے سے ٹول پلازہ پر بھی روڈ یوزر میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ جس کو جنرل پبلک اور شہداء کی فیملی نے سراہا۔

مزید برآں سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے افسران اور ملازمان کو ہدایات کی کہ سڑک استعمال کنندگان کی سیفٹی کے لیے انتہا کی چوکس ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیںاور پبلک سروس گاڑیوں میں کرائے کی زائد وصولی کو ہر صورت روکیں، ایسا کرنے والے ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کے عملے کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں گئی۔

سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے۔ جس کے دوران پبلک سروس گاڑیوں کے مسافروں کی آگاہی کے لئے خصوصی شکایات کے لیے اسٹیکرز بھی گاڑیوں کے اندر لگائے جا رہے ہیں تاکہ مسافردرج شدہ فون نمبرز پر خود بھی شکایات کا اندراج کروائیں تاکہ مسافروں کوپیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.