فیلڈ افسران عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران متعلقہ اسٹیشن پر موجود رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 18

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران متعلقہ اسٹیشن پر موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ تاہم وہ اپنے متعلقہ حکام کی پیشگی اجازت اور ڈپٹی کمشنر کو اطلاع دیکر سٹیشن چھوڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت تمام میونسپل کارپوریشن کے افسران و اہلکار، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت کے افسران و سٹاف عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، ان کی چھٹیاں کینسل کر دی گئی ہیں۔ عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائنز بھی قائم کی گئی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.