منہ مانگے داموں پر بکنگ، قصابوں نے شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے لئے چاقو چھریاں تیز کر لیں

جہلم: منہ مانگے داموں پر بکنگ ، قصابوں نے شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے لئے چاقو چھریاں تیز کر لیں ، پہلے روز بکرے ، چھترے اور دنبے کے 7 سے 10 ہزار، دوسرے روز 5 سے 7 ہزار، تیسرے روز 2 سے 3 ہزار کے ریٹ مقرر، گائے کی قربانی کے لئے 20 سے 25 ہزار، دوسرے روز 15 سے 20 ، تیسرے روز8 سے 10 ہزار روپے مانگے جانے لگے۔
عید الفطر پر درزیوں کے نخرے ، عید قربان پر قصائیوں کے ناز انداز اٹھانا معمول کی بات بن گئی ،عید قربان کی آمد آمد ہے ۔ قصابوں نے شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے لئے ، ٹوکے مڈیاں، تیار کر لیں۔
قربانی کیلئے گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال آرڈرز کم ہیں تاہم قصابوں کے ریٹ پچھلے سال کی نسبت اس سال بڑھ گئے ہیں قصاب عید کے پہلے روز بکرے، چھترے اور دنبے کے 7سے 10ہزاروں تک مانگ رہے ہیں جبکہ دوسرے روز 5سے 7 ہزار اور تیسرے روز تین سے 5ہزار روپے کے ریٹس پر بکنگ کر رہے ہیں۔
عید کے پہلے روز گائے اور بچھڑے کی قربانی کیلئے 20سے 25ہزار روپے دوسرے روز20سے 15ہزار روپے اور تیسرے روز 10سے 12ہزار روپے تک کے ریٹس مانگ رہے ہیں۔
دوسری طرف جعلی قصاب بھی میدان میں ہیں اب تو زمانے کی جدت دیکھیں موبائل سے قصابوں کی بکنگ کی پبلسٹی چل رہی ہے آن لائن بکنگ کے علاوہ اشتہارات اور پینا فلیکس سے بھی قصاب اپنے گاہکوں کو متوجہ کرکے بکنگ کررہے ہیں۔