مون سون بارشیں؛ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں، درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی لٹکتی تاروں کے نیچے سے نہ گزریں، برساتی نالوں اور پانی کے ذخیروں سے دور رہیں، اپنے گھر کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں مون سون کے آیام میں بچوں کا خیال رکھیں اپنے بچوں کو بجلی کے آلات سے دور رکھیں۔