ضلع جہلم کے تھانے چوروں ڈکیتوں کے نرغے میں شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور

0 17

جہلم: ضلع جہلم کے تھانے چوروں ڈکیتوں کے نرغے میں شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور، ضلعی پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن، شہری سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چوریاں، ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، ضلعی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کی سڑکیں چوروں، ڈکیتوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکیں ہیں، ضلعی پولیس و تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران چوروں ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو لالی پاپ دیکر خاموش کروا دیتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کے تھانوں کے علاقوں میں چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر چوریاں، ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔

متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منعقد ہونے والی کھلی کچہریاں فوٹو سیشن کے سواء کچھ نہیں متاثرین کو تھانوں میں ذلیل و خوار کرنے کے بعد دفتروں میں رسواء کیا جاتا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران متاثرین کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں، ضلعی پولیس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے چوریوں ، ڈکیتیوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے جو کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.