معاشرے کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب مل کر ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 9

جہلم: ڈپٹی کمشنر کامران خان نے سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار میں بے سہارا، بیوہ خواتین اور ضرورت مند افراد میں راشن اور ذریعہ معاش کے لیے سلائی مشین اور ریڑھیاں تقسیم کی۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد اور سماجی کارکن فرحت کمال ضیا بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مستحق افراد میں ریڑھیاں، سلائی مشین اور 100 راشن بیگ تقسیم کیے،راشن بیگ میں چاول، گھی، چاول، آلو پیاز اور دیگر سامان بھی ساتھ موجود تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کی خوبصورتی یہی ہے کہ جہاں سب مل کر ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جائے تاکہ انکو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے۔ مستحق ترین خاندان جن کو روزگار کے ذریعے کی ضرورت تھی ان کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیم نے ذریعہ معاش کا انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت اچھا اقدم ہے، ہمیں اپنے اردگرد جو بھی معاشرے کے مستحق افراد ہیں ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.