ڈپٹی کمشنر جہلم نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

0 10

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں قائم کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگر کسی بھی جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کرنے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام کے دوران عوامی مقامات، کھلی جگہوں، سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو نہروں، نالیوں اور سیوریج نالوں میں پھینکنے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عید کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شاپنگ بیگ میں ڈال کر قریبی فلتھ ڈپو میں ڈالیں تاکہ شہر میں گندگی نہ پھیلے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.