ضلعی انتظامیہ جہلم کا مویشی منڈی جانیوالے افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

جہلم: پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں میں جانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے 6 جولائی سے 9 جولائی تک مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کے لئے فری شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہر علاقے کیلئے گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو علاقہ مکینوں کو قریبی منڈیوں تک مفت سفری سہولت فراہم کریں گی۔ گاڑیاں صبح 7 سے رات 9 بجے تک سروس فراہم کریں گی۔
گاڑی نمبر 2607-LWN بس سٹاپ دینہ سے شہریوں کو پک کر کے مویشی منڈی شیخوپو دینہ تک لے کر جائے گی، گاڑی نمبر 1381-LWC بس سٹینڈ سوہاوہ تا مویشی منڈی سوہاوہ، گاڑی نمبر 6310 کھیوڑہ سے مویشی منڈی پنڈدادنخان، گاڑی نمبر 4425-LES شاندار چوک جہلم تا فوجی مل گراؤنڈ مویشی منڈی، گاڑی نمبر 7511-LES محمدی چوک جہلم تا فوجی مل گراؤنڈ جبکہ گاڑی نمبر 6045-LZR شاندار چوک جہلم سے مویشی منڈی پکھوال تک شہریوں کو فری سفری سہولت فراہم کرے گی۔