موسم برسات کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

0 10

جہلم: موسم برسات میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں ، پرہیز علاج سے بہتر ہے کے معقولے کے مصداق ، خوراک ، لباس،درجہ حرارت کو موسم کے چیلنج کے مطابق اختیار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے موسم کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ سٹروک اور حبس کے واقعات عام ہو جاتے ہیں ، لباس ، ہلکا پھلکا ہوا دار پہنا جائے اور سرڈھانپ کر رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر پکائیں تازہ خوراک استعمال کریں کچے پھل بالخصوص کچے آم بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ، بسیار خوری سے پرہیز کریں اگر گیسڑو ہو جائے تو فوری طور پر ٹوٹکے استعمال کرنے کی بجائے معالج سے رجوع کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.