ضلع جہلم مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، شہری غیبی مسیحا کی منتظر

0 10

جہلم: ضلع جہلم مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، شہری غیبی مسیحا کی منتظر ، آلودہ پانی ، کھلے گٹروں اور گندگی کے ڈھیروں سے موذی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ، شہری مسائل کے حل کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، حکومت کی جانب سے شہر بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر جو کہ لاکھوں سے زائد آبادی والا یہ شہر ہے دن بدن مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہو رہا ہے، مذکورہ تاریخی شہر کے باسیوں کو ان گنت مسائل کا سامنا ہیں جن میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، آلودہ پانی ، ناقص سیوریج نظام ، لینڈ مافیاکا راج، سرکاری دفاتر میں ٹاؤٹوں کی اجارہ داری ہے۔

تفریحی پارکس کی کمی دکانداروں کی طرف سے سبزی ، فروٹ، گوشت ، دالوں کے من مانے نرخوں کی وصولی ، جعلی مشروبات اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت ، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار، کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمارجیسے بے شمار مسائل موجود ہیں جن کے بارے انتخابات کے دنوں میں بلند و بانگ دعوے کرکے سیاسی جماعتوں کے امیدوار سادہ لوح شہریوں سے ووٹ بٹورنے کے لئے شہریوں کے دروازوں پر دستک دیتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر و گردونواح کے شہریوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کی پریشانیوں میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.