کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سول لائن روڈ جہلم مفت کی چراگاہ میں تبدیل

0 8

جہلم: شہر اور گردونواح آوارہ مویشی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سول لائن روڈ مفت کی چراگاہ میں تبدیل، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے حادثات رونما ہونے لگے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے بااثر افراد نے اندرون شہر کے گلی محلوں میںپالتو جانورجن میں گائے، بکریاں، بھینسیں وغیرہ شامل ہیں کو پال رکھا ہے اور صبح ہوتے ہی گھروں سے جانوروں کو باہر سڑکوں پر نکال دیا جاتا ہے جو کچرے کے ڈھیروں اور سول لائن روڈ سمیت شہر کی دیگر سڑکوں کو ا پنا مسکن بنا لیتے ہیں۔

آوارہ گائے اور بھینسیں بعض مقامات پر سڑکوں کے عین وسط میں ہی بیٹھ جاتی ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات سے درجنوں شہر ی شدید زخمی ہو چکے ہیں، اکثر مویشی گندے نالوں میں نہانے کے بعد سڑک پر آکر شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں جبکہ یہ جانور سڑکوں پر ہی گوبر کر کے گندگی کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بنتے ہیں۔

تمام تر صورتحال سے آگاہی کے باوجود میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ بااثر مویشی پال افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے اور مویشیوں کو سرکاری پھاٹک میں بند کرنے سے گریزاں ہیں جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پالتو جانوروں کو انتظامیہ شہر سے باہر ویران جگہوں پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اور اس پر سختی سے عملدارآمد کروایاجائے تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.