عید تک دکانیں رات گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت ملنے پر تاجروں نے دکانیں سجانا شروع کر دیں

0 16

جہلم کے تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے عید تک دکانیں رات گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت ملنے پر دکانیں سجانا شروع کر دیں۔

شہر کے بازاروں، مین بازار ، نیابازار، تحصیل روڈ بازار، کناری بازار ، دلہن بازار ، چوک گنبدوالی مسجد بازار سمیت شاندار چوک ، محمدی چوک، چوک گنبدوالی مسجد، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، کچہری روڈ،اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ روڈ اور دیگر شاپنگ مالز میں عید کی خریداری کے لئے آنے والے خریداروں کا رش بڑھ چکا ہے۔

گزشتہ روز دن کے ابتدائی اوقات میں ہی تاجروں نے دکانیں کھول کر عید خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں مصروف عمل ہو چکے ہیں اور رات گئے تک دکانیں کھلی رکھنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جہاں سے صارفین رات گئے تک خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

دکاندار عید الضحیٰ سے قبل خوب روزی روٹی کما رہے ہیں ،جس کیوجہ سے دکانداروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.