ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس، پری فلڈ انتظامات اور عیدالاضحیٰ ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیا گیا

0 16

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر پری فلڈ انتظامات اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایمرجنسی پلان کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی اور پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

انہوں نے تمام سی او ایم سیز کو برساتی نالوں کی صفائی کرنے اور ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال کرنے، بجلی کی تاروں کو ٹھیک کرنے، دریا کے کنارے سے تجاوزات کے خاتمے، جانوروں کی ویکسینیشن، محکمہ پولیس کو دفعہ 144 کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے اور محکمہ آبپاشی کو پرائیویٹ کشتیوں کا معائنہ یقینی بنانے اور انہیں لائف جیکٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ صحت سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

بعد ازاں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایمرجنسی پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، ون وہیلنگ اور اوور سپیڈنگ جیسی حرکات کو روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرنے کی ہدایت۔ اس کے علاوہ منڈیوں میں لائٹنگ کا مناسب انتظام کرنے اور جنریٹر کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.