پاکستان میں شرح افزائش آبادی ترقی پذیر ممالک اور ہمسایہ ممالک سے زیادہ ہے۔ بابر ظہیر

0 16

جہلم: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ضلع جہلم میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عالمی یوم آبادی کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا تاکہ عوام الناس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے اثرات بارے آگاہی فراہم کی جاسکے۔

بابر ظہیر نے کہا کہ دنیا کی آبادی تقریباً 8 ارب افراد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کی آبادی تقریباً 23 کروڑ افراد پر مشتمل ہے اور پاکستان کی شرح افزائش آبادی دنیا کے اکثر ترقی پذیر ممالک اور ہمسایہ ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے ملکی وسائل پر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے وسائل ترقی اور استحکام کے لیے استعمال نہیں ہو پاتے۔

انہوں نے کہا کہ 8 ارب افراد کی دنیا کو اگر مستحکم مستقبل کی جانب پیش قدمی کرنی ہے تو سب کیلئے مواقع، حقوق اور انتخاب کی آزادی فراہم کرنا ہو گی جو کہ اس سال کے عالمی یوم آبادی کی تقریبات کا موضوع بھی ہے۔

محکمہ بہبود آبادی جہلم کے تمام ویلفیئر دفاتر، فیملی ہیلتھ کلینکس، فلاحی مراکز اور سوشل موبلائزر عالمی یوم آبادی کی تقریبات کا بھرپور انعقاد کریں گے تاکہ بے ہنگم اضافہ آبادی اور اس کے مضمرات بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ اس مسئلہ کے حل کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.