عید الاضحی قریب آتے ہی بازاروں، سڑکوں اور گلیوں میں غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم ہو گئیں

جہلم: عید الاضحی قریب آتے ہی شہرکے مختلف بازاروں سڑکوں اور گلیوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہو گئیں جس سے پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور جانوروں کے فضلے کے باعث گندگی و تعفن میں اضافہ ہو چکاہے۔
کچہری روڈ،محمدی چوک روڈ، ڈھوک جمعہ روڈ پر خود ساختہ مویشی منڈیاں لگ چکی ہیں جبکہ سرکاری طور پر فوجی مل گراؤنڈ اور چک خاصہ میں مویشی منڈیا ں قائم کی گئیں ہیں جہاں محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ قربانی کے جانوروں کو لمپی سکن وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگا رہے ہیں۔
دوسری جانب خود ساختہ قائم ہونے والی مویشی منڈیوں میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کئے گئے اور نہ ہی خود ساختہ مویشی منڈیوں کو سرکاری منڈیوں میںمویشی کو منتقل کیا جارہاہے جس کیوجہ سے مویشیوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کی طرف سے مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور سپرے کرنے کے انتظامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔