جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ماربل فیکٹریاں فضائی آلودگی کاسبب بننے لگیں

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ماربل فیکٹریاں فضائی آلودگی کاسبب بن رہی ہیں۔
دوسری جانب مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹریوں میں کام کرنیوالے محنت کش موذی امراض ٹی بی دمہ جلدی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
شہر میں قائم ان فیکٹریوں سے اٹھنے والی دھول مٹی فضائی آلودگی کا باعث بن رہی ہے جس کی وجہ سے فیکٹریوں سے ملحقہ علاقہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ ماحولیات کا ضلعی دفتر شہر میں موجود ہونے کے باوجود ماربل فیکٹریوں کی منظوری محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شہریوں نے محکمہ ماحولیات کے ڈی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کیاجائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔