یوسی بدلوٹ اور کوٹلہ فقیر میں ہفتہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کا انعقاد

0 15

جہلم: یوسی بدلوٹ اور کوٹلہ فقیر میں ہفتہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے، علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مس مریم ڈی ڈی ایل جی کے احکامات کے مطابق ہفتہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے یو سی بدلوٹ اور یو سی کوٹلہ فقیر میں واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہد شاہ بخاری سیکرٹری یو سی بدلوٹ اور شکیل کیانی سیکرٹری یو سی کوٹلہ فقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی معاشرے کو توانا کرتی ہے صحتمند بچے مضبوط قوم میں ڈھلتے ہیں۔ پرہیز علاج سے بہتر قرار دیا گیا ہے اس لیے کوشش کی جائے کہ ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو ختم کر کے معاشرہ کو خدشے سے بچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جگہ جمع شدہ صاف پانی،پرانے ٹائر،ڈینگی مچھر کی افزائش گاہیں ہیں۔یہ بیماری ممالک کی صنعت اور زندگی کے لیے خطرہ رہی ہے اس لیے صحت کی سرحد عبور کرنے سے ڈینگی مچھر اور اس کے لاروے کو دور رکھاجا ئے۔ گھروں میں بھی اس کا محفوظ استعمال ضروری ہے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ڈینگی کی وبا کے خلاف کتبے اٹھا کر آگہی کے پہلو کو واضح کیا اور آخر میں علماء اکرام نے وبا سے بچاؤ کے لیے دعا کرائی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.