جہلم میں خونی ڈکیتی، مزاحمت ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی، ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار

جہلم میں ڈکیتوں کی بڑی سلامی، لنگر پور کے مقام پر خونی ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی، ڈاکو موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار، پولیس ناکہ بندی تک محدود ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ لنگر پور روڈ پر چار مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اس دوران 42 سالہ محمد عتیق ولد صادق سکنہ لنگرپور اور 40 سالہ رفاقت ولد اکبر خان سکنہ روہنڈا کو ڈاکوؤں نے روکا اور مزاحمت پر فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ سے 42سالہ محمد عتیق موقع پر جاں بحق جبکہ رفاقت شدید زخمی ہو گیا،نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے زخمی اور میت کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔