گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار اور واک کا انعقاد

0 9

جہلم: گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں حکومت پنجاب کی ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار اور واک کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی راؤ عبدالکریم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن)جہلم تھے۔

دیگرمہمان اعزازمیں وحید جاوید (صدر ہیڈ ماسٹرایسوسی ایشن جہلم) اور محمد آصف گوندل (پرنسپل گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول جہلم) شامل تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسان الٰہی شاکر (ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن جہلم) نے انجام دیئے، اس سیمینار اور واک میں شہرکے ہائی سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راؤ عبدالکریم نے ڈینگی آگاہی مہم کی سکولوں میں اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا ضلع بھر کے ہیڈ ٹیچرز اور سکولوں میں مقرر کیے گئے ڈینگی فوکل پرسنز ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس سلسلے میں بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اس قومی ذمہ داری کو خوب نبھائیں گے۔

وحید جاوید اور محمد آصف گوندل نے اس سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کا براہ راست صفائی سے ہے اور اسلام میں صفائی کونصف ایمان قراردیاگیا ہے۔ چنانچہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب بھرمیں لوگ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں تو ہمیں طلباوطالبات کو گھروں،گلیوں، محلوں، سڑکوں اور سکولوں کی صفائی کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا تاکہ ایک طرف ہمارا پیار وطن پاکستان صاف ستھرا ہواور ساتھ ہم ڈینگی سے بھی محفوظ رہ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباو طالبات ابلاغ کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ ہیں اسی لیے سکولوں کو آگاہی مہم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سیمینار کے بعد شرکا نے آگاہی واک کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.