یوم انسداد ڈینگی کے تحت ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں آگاہی سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام یوم انسداد ڈینگی کے تحت ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں آگاہی سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم انسداد ڈینگی منانے کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گھروں، دفاتر اور گردونواح کی صفائی، بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانا، پوری آستین کا لباس، گھروں میں رکھے گئے گملوں، برتن اور کاٹھ کباڑ میں پانی جمع نہ ہونے دینا جبکہ مچھر کے کاٹے سے بچنے کیلئے مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کیا جائے۔
محکمہ بہبود آبادی جہلم کے تمام ویلفیئر دفاتر، فیملی ہیلتھ کلینکس، فلاحی مراکز پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔