الفلاح کمیونٹی سنٹر مشین محلہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد، 277 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

جہلم: الفلاح کمیونٹی سنٹر مشین محلہ جہلم میں آج بائیسواں فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک کیا جس میں 277 مریضوں کو چیک اپ کیا گیا اور 19 مریضوں کا آپریشن الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی میں ہو گا۔
اس موقع پر الفلاح تنظیم کے تمام ممبران کے علاوہ اشتیاق پال اور عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم نے خصوصی شرکت کی۔
الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کی ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فواد اور ان کے ساتھ ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر شامل تھیں،یہ الفلاح تنظیم کا 22 ویں آئی فری کیمپ تھا۔
کیمپ کا افتتاح گیارہ سالہ منائل عمر نے اپنے دست مبارک سے کیا اور عبدالوحید بٹ نے دعا کی۔