اشٹام پیپرز اور ٹکٹ کی عدم دستیابی پر سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

0 7

جہلم: اشٹام پیپرز اور ٹکٹ کی عدم دستیابی پر سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اشٹام فروشوں کی آن لائن آئی ڈیز بلاک ہونے کیوجہ سے اشٹام فروش اشٹام پیپرز جاری نہیں کر سکتے اور نہ ہی عدالتی ٹکٹ جاری کر سکتے ہیں جس کیوجہ سے سائلین کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔

ضلع کچہری میں آنے والے سائلین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے ، اشٹام پیپرز اور ٹکٹس کی عدم دستیابی کیوجہ سے عدالتی و کچہری سے وابستہ تمام امور میں رکاوٹ پیش آرہی ہیں۔

اس حوالے سے سائلین کا کہنا ہے کہ سائل اپنے مسائل کے حل اور فوری انصاف کے لئے کچہریوں کا رخ کرتے ہیں مگر عدالتی ٹکٹس اور اشٹام پیپرز دستیاب نہ ہونے سے ان کے کام میں رکاوٹ پیش آرہی ہے ، جس سے سائلین کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

انہوںنے کہا کہ تمام اشٹام فروشوں کی آن لائن آئی ڈیز کو بلا کر دینا سائلین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔ سائلین نے وزیرا علیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.