ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے تحصیل آفس سوہاوہ اور دینہ میں منعقدہ ریونیو خدمت کچہری کا دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں افسران شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں، شہریوں کو محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل اور شکایات، ڈومیسائل کا اجراء، فرد، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر معاملات حل کئے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوام کو ریلیف دینا ہے، جس کے لئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں اور تمام کام قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے میرٹ کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔