لمپی اسکن وائرس جہلم پہنچ گیا، جہلم میں وائرس سے 24 جانور متاثر

0 21

جہلم: لمپی اسکن وائرس جہلم پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں 24 جانور متاثر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ جہلم میں لمپی سکن وائرس سے 24 جانور متاثر ہوئے، وائرس سے اب تک 3 جانور ہلاک ہوچکے ہیں، مویشی منڈیوں میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

بیو پاری نے کہا کہ جانوروں کو ویکسین کے لیے بھی لائیو اسٹاک کا عملہ پیسے مانگتا ہے، جہلم کے انٹری پوائنٹس پر جانوروں کے معانے کے کوئی اقدامات نہیں کیے جا سکے، مویشی منڈیوں میں دوسرے علاقوں سے جانور لائے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مسعود کا کہنا ہے کہ چار ہزار سے زائد جانوروں میں ویکسین کردی گئی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.