حمزہ بیگ دستر خوان، 30 دن میں 6 ہزار مستحقین نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا

0 9

جہلم: حمزہ بیگ (شہید) دستر خوان کی خدمت سے پہلے ماہ (جون) میں 6000 سے زائد پاکستان بھر سے آئے مزدوروں ‘ مستحقین و سفید پوش ترین خاندانوں نے اللہ تعالیٰ کا دیا رزق کھایا۔

اس حوالے سے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے بتایا کہ اس ماہ حمزہ بیگ دستر خوان پر تین لاکھ باسٹھ ہزار (362000) کے اخراجات آئے، ابتدائی طور پر کچھ دوستوں اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے فنڈز سے یہ اخراجات پورے ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی الحمدللہ کے ساتھ دستر خوان انچارج تنویر طاہر کیانی کی شفقت بھری خصوصی محنت اور ساتھ دینے والے دوستوں کے لئے مشکور و دعا گو ھے جن کی مدد سے یہ اعلی ترین سعادت سوسائٹی کو نصیب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی ماہ سوسائٹی کی کوشش تھی کہ مزدوروں کو کم از کم تین روٹیاں فراہم کی جائیں لیکن روٹی 15 روپے کی ہو جانے کے باعث یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.