سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر بزدلانہ حملے کے خلاف جہلم پریس کلب کے صحافی سراپا احتجاج

0 17

جہلم: سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر بزدلانہ حملے کے خلاف جہلم پریس کلب کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔

جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے چوہدری ایاز امیر پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور یہ قبیح سرانجام دینے والوں کو فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کہا ہے کہ سچ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور پاکستان میں جس نے بھی بے رحمانہ سچ بولنے لکھنے کی کوشش کی اس کا جینا حرام کر دیا جاتا ہے ، موقف سے ہٹانے کے لئے ہر قسم کی دھونس دھمکی اور جبرسے کام لیا جاتا ہے ، اگر پھر بھی کوئی نہ مانے تو اغواء اور مالی استحصال تک سے بھی گریز نہیں کیا جاتا جبکہ مہذب ملکوں میں اب حالات یکسر بدل چکے ہیں ، تحریر اور تقریر پر پابندی اب ممکن نہیں نہ دنیا اسے تسلیم کرنے کو تیار ہے ۔

صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا کہ چوہدری ایاز امیر پر حملے سے پاکستان کا امیج مجروح ہواہے۔

صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ نے کہا کہ اظہار رائے تحریر اور تقریر کی اجازت تو پاکستان کا آئین دیتا ہے ڈکٹیٹرز کے دور میں ظلم و جبر تو سمجھ میں آتا ہے مگرجمہوری ادوار میں صحافیوں اور صحافت پر قدغن الٹا حکومت وقت کے چہرے اور کالک کا باعث بنتی ہے ،ایاز امیر نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کی پہنچان ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب سید مستفیض اقبال بخاری نے کہا کہ ایاز امیر کمزور طبقے کی توانا آواز ہیں جن سے حکومتوں کو رہنمائی لینا چاہیے نہ کہ ان کی تذلیل کی جائے۔

جہلم پریس کلب کے فورم سے ایاز امیر پر حملہ پوری صحافت پر حملہ قرار دیکر اس کی بھرپور مذمت کی گئی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر شفاف انکوائری کروائیں، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح ملک کا امیج برباد کرنے کی جرات نہ ہو۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.