آستانہ عالیہ مدینہ ٹاؤن میں پیر صوفی عبدالمنان سیفی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

جہلم: آستانہ عالیہ نقشبندیہ، سیفیہ مجددیہ، کریم رو ڈ مدینہ ٹاؤن میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے کی۔ اجلاس میں محمد اسلام سیفی، مدثر سیفی، شہزاداحمد، راجہ خلیل، دلنواز احمد، قاری راشد محمود، حامد محمود ڈاکٹر طارق، آفتاب احمد نے شرکت کی۔
صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے کہا کہ عبدالرؤف ہاشمی آف کالاگجراں کی دینی، سماجی، ملی خدمات کو سراہا، مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی، مرحوم نے اپنی ساری زندگی اسلام کے مطابق گزاری اور دین اسلام کی خدمت کرتے گزاری۔