محمد عظمت بلوچ کو سول ناظر جہلم تعینات کر دیا گیا

جہلم: محمد عظمت بلوچ کو سول ناظر جہلم تعینات کر دیا گیا ، پروفیشنل سول ناظر کی تعیناتی سے دفتری امور میں بہتری آئے گی۔
یا د رہے کہ سابق سول ناظر کی ریٹائر منٹ کے بعد جہلم میں پچھلے چند ماہ سے سول ناظر کی آسامی خالی تھی تاہم محمد عظمت بلوچ کو نائب ناظر کے عہدے سے ترقی دیکر سول ناظر جہلم تعینات کر دیا گیا۔
عظمت بلوچ ایک پروفیشنل اور منجھے ھوئے باا خلاق اور اپنے کام پر مکمل عبور رکھنے والے آفیسر ہیں اور اس سے قبل جہلم کی تحصیل سوہاوہ اور دیگر اضلاع میں بھی اپنے فرائض منصبی ادا کر چکے ہیں۔ وہ دفتری عملہ عوام سمیت اپنے ا فسران اور ماتحت عملہ کی نظر میں ہر دلعزیز ہیں۔
وہ ایک اچھے افیسر کے ساتھ ایک مخلص اور خوش اخلاق انسان بھی ہیں ،انکا اخلاق اور اچھا میل جول انکا ہمیشہ خاصہ رہا ھے۔ ان جیسے فرض شناس آفیسر کی تعیناتی سے جہلم کیلئے ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ وہ سائلین کی سہولت کاری اور دفتری امور میں بہتری کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔