جہلم میں کورونا کے 2 مثبت کیس رپورٹ، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار

0 19

جہلم: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 2 کا جہلم سے اور 87 کا تعلق لاہور سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 6 ہزار 803 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سب سے 2 کیس جہلم میں رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ8 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ راولپنڈی میں15، فیصل آباد میں10، ننکانہ صاحب، جہلم اور بہاولپورمیں 2، 2 جبکہ سیالکوٹ، اوکاڑہ اور منڈی بہاؤالدین میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر محکمہ صحت پنجاب نے ایس او پیز جاری کردیے ہیں جس میں پبلک مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مویشی منڈیوں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایس او پیز کے مطابق دکاندار ماسک اور سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنائیں گے جب کہ کورونا ایس اوپیز کی پابندی کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.