انتظامیہ کی نااہلی، جہلم شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم

0 13

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی مویشی منڈیوں میں حکومت کے لاکھوں روپے ناقص پالیسیوں کی نظر ہونے کا اندیشہ، انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم ہو گئیں۔

شہر سے چند کلو میٹر دور قائم ہونے والی مویشی منڈیاں لگا کر مختلف محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں لیکن بدقسمتی سے اندرون شہرمیں قائم ہونے والی خود ساختہ چھوٹی بڑی درجنوں مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں کو شہر سے باہر قائم ہونے والی منڈیوں میں منتقل نہ کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہرسے باہر قائم ہونے والی دونوں مویشی منڈیوں میں خریدار جانے کی بجائے شہر میں قائم ہونے والی خود ساختہ منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید الاضحی سے قبل انتظامیہ کو ایسی جگہوں کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں سے شہری باآسانی مویشی خرید سکیں اور کم کرائے میں گھروں تک پہنچ سکیں ۔ میونسپل سٹیڈیم میں منڈی قائم کی جاتی تو شہر اور ملحقہ علاقوں کے افراد باآسانی مویشی خرید سکتے تھے اور بیوپاریوں کی مشکلات بھی کم ہو سکتی تھیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.