انصاف لائرز فورم جہلم کے صدر کی نومنتخب پی ٹی آئی وومن ونگ کی عہدیداران کو مبارکباد

جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایشویشن جہلم کے سینئر ممبران اور انصاف لائزز فورم کے صدر چوہدری نوید، جنرل سکریڑی یاسر علی قریشی، چوہدری زاہد آف مونن، چوہدری زین مظہر، راجہ اسامہ، تصدق، تنویر جنجوعہ، عاصم ڈار اور دیگر وکلا نے پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ لیول پر بننے والی وومن ونگ عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
انصاف لائرز فورم جہلم کے صدر چوہدری نوید احمد نے محترمہ رشیدہ عزیز کی سرگرمیوں کو سراہا اور ان کو پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ جہلم کی صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر نوید احمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے وکلاء فورم کے لئے اور بھی زیادہ خوشی کا باعث ہے کہ ایڈووکیٹ شازیہ اور ایڈووکیٹ مستورہ وکلاء برادری کا حصہ ہیں اور پاکستان کی تاریخ بدلنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ جہلم جن میں صدر رشیدہ عزیز، سینئر وائس پریزیڈنٹ شازیہ نئیر، وائس پریزیڈنٹ مستورہ بیگم، وائس پریزیڈنٹ شاہدہ شاہ، سعدیہ خان راجہ جنرل سیکرٹری، کاشفہ فرخ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، رخصانہ حمید،امرین ملک،فرح خان،فرخندہ ملک ڈپٹی جنرل سیکریٹری، فوزیہ سلیم انفارمیشن سیکرٹری اور شہر بانو فائنانس سیکرٹری ہیں کو بہت بہت مبارکباد اور امید کرتے ہیں آئندہ آنے والے ایام میں تمام ٹیم مل کر نہ صرف خان صاحب بلکہ پاکستان کی کامیابی کے لئے کام کرے گی۔