ڈپٹی کمشنر کا جی ٹی روڈ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ، عوام الناس اور بیوپاریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

0 19

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا جی ٹی روڈ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ، عوام الناس اور بیوپاریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب انتظامات، پارکنگ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مویشیوں کیلئے چارے سمیت دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔ ضلع جہلم میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے 6 مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام مویشی منڈیوں میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر جانوروں کی آمدورفت کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں آتے وقت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.