جہلم میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار، مون سون کی آمد، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ

جہلم میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار، مون سون کی آمد، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ، شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی بھرمار ہے، خستہ حال عمارتیں کسی جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، شہری علاقوں میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن متعلقہ محکموں کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی سے اس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
مون سون کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے بوسیدہ عمارتوں سے شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ ہر سال چشم پوشی اور غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے ، جس سے مون سون کی بارشوں کے دوران قیمتی جانیں چھت گرنے سے ضائع ہو جاتی ہیں ان تمام صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔