تاجر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مطاہر حیات

0 11

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم اور چوہدری جاوید بوٹا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے روٹی 100 گرام 10 روپے، بیف450 روپے کلو، مٹن گوشت 950 روپے کلو، باسمتی چاول نیا کی قیمت 185 روپے فی کلو، باسمتی چاول پرانا کی قیمت 210 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 155 روپے، دال چنا باریک 145 روپے مقرر کی گئی۔

دال مسور موٹی 220 روپے فی کلو، دال مسور باریک 270 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 322 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 160 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 285 روپے، چنے کالے باریک 205 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.