پی ٹی آئی ضلع جہلم خواتین ونگ کی نو منتخب عہدیداروں کا ناموں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی صدر کنول شوزب نے خواتین ونگ ضلع جہلم کی منتخب ہونے والی عہدیداران کے ناموں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق رشیدہ عزیز ضلعی صدر، شازیہ نیئر سینئر نائب صدر، مسطورہ بیگم نائب صدر، شاہدہ شاہ نائب صدر، سعدیہ خان راجہ جنرل سیکرٹری ، کاشفہ فرخ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، رخسانہ حمید ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، عنبرین ملک ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فرح خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، فوزیہ سلیم سیکرٹری نشر و اشاعت شہربانو سیکرٹری مالیات مقررہ کر کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر نو منتخب صدررشیدہ عزیز نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی با معنی شمولیت اور شراکت داری کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ضلع بھر میں خواتین بھی عملی طور پر بہتر انداز میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔
رشیدہ عزیز نے کہا کہ خواتین ملک کی تقدیر اور صحیح تصویر ہیں۔ اب یہ خواتین نہ صرف اپنے گھر اور والدین کا نام روشن کر رہی ہیں بلکہ اپنی ریاست اور ملک کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔ آج کی خواتین قدم سے قدم ملا کر اور اعتماد کے ساتھ بات کرنے والی ہیں۔ انہیں بس صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت خواتین کی صلاحیتوںکا اعتراف کرتی ہے خواتین کو چاہیے کہ اپنا اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے آگے بڑھ کر معاشرے میں بہتر کردار ادا کریں تاکہ جہالت اور معاشی بدحالی لوڈشیڈنگ ، مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔