عیدالاضحی کی آمد آمد، دوسرے اضلاع سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا

0 22

جہلم: عیدالاضحی کی آمد آمد، دوسرے اضلاع سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، معاشی اور موسمی حالات کی وجہ سے جانور نہ صرف تاخیر سے پہنچے بلکہ اِس بار قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کی جانچ پڑتال کے لیے ابھی تک کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی۔ جس کیوجہ سے خریدار پریشانی میں مبتلا ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کررکھا ہے۔

انتظامیہ کی رٹ کمزور ہونے کیوجہ سے شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں جگہ جگہ بیوپاریوں نے خود ساختہ منڈیاں قائم کررکھی ہیں جس کی وجہ سے گلی محلوں اور شہر کی سڑکوں پر مویشیوں کے فضلے سے اٹھنے والے تعفن کیوجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کے گلی محلوں اور سڑکوں پر قائم ہونے والی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لئے میونسپل کمیٹی کو متحرک کیا جائے اور غیر قانونی منڈیوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا جائے تاکہ گلی محلوں میں پھیلنے والی گندگی اور سیوریج لائنوں کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.